وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاكٹر پی كے مشرا نے جی -20 سمٹ کے فالو اپ کا جائزہ لیا

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -28 SEPT  

 جی 20 ورچوئل سمٹ کے لیے تیاریاں شروع

 تمام ورکنگ گروپس اپنے نتائج پر ماہانہ اپ ڈیٹ بھیجیں گے

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاكٹر پی كے مشرا نے جی -20 شیرپا جناب امیتابھ کانت، خارجہ سکریٹری جناب ونے موہن کواترا اور ڈی ای اے سکریٹری جناب اجے سیٹھ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جی -20 رہنماوں كی چوٹی ملاقات کے نتائج پر فالو اپ کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ جی -20 سمٹ ایک بار کا معاملہ نہیں تھا اور ہندوستانی صدرارت نے ٹھوس نتائج دیے ہیں جن کی پیروی اور قریبی نگرانی کی جا رہی ہے۔ مختلف ورکنگ گروپس کی قیادت کرنے والی تمام متعلقہ وزارتوں کو اپنے شعبے سے متعلق نتائج کو عمل میں لانے کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔ اعلیٰ درجے کا ایك مانیٹرنگ گروپ بھی تشکیل دیا جا رہا ہے۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر پی کے۔ مشرا نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ جی -20 ورچوئل سمٹ کی تیاری کریں جس کا وزیر اعظم اعلان كر چكے ہیں۔

جی-20 سیکرٹریٹ، ڈی ای اے، وزارت خارجہ، سبھی ورچوئل جی 20 پر مل کر کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر مشرا نے تمام وزارتوں کو ہدایت دی کہ وہ بشمول اعلامیہ اور اس سے قبل وزارتی/ ورکنگ گروپ کی میٹنگوں سے قابل تحویل چیزوں پر توجہ مرکوز کریں ۔ انہوں نے وزارتوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ویبنار منعقد کریں اور اس عمل میں ریاستی حکومتوں اور تھنک ٹینکس کو شامل کریں۔

ڈاکٹر مشرا نے یہ بھی کہا کہ بالخصوص افریقی یونین اور بالعموم گلوبل ساوتھ کے لیے ہماری حمایت ایک ایسی چیز ہے جسے ہمیں اپنے تمام کاموں میں جاری رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افریقہ یونین تک رسائی کے لیے ایکشن پلان تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

بتایا گیا کہ وزارت خارجہ کی پوری توجہ دوسری وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ پر ہے جو کہ وزیر اعظم کے دل کے بہت قربت ركھنے والا موضوع ہے۔ جی 20 ایجنڈا میں گلوبل ساوتھ کے لیے حمایت اور اس کی وکالت کے حوالے سے ہندوستانی صدررت کی غیر معمولی کامیابیاں حاصل كی ہیں۔

******

Dr. P.K. Mishra, Principal Secretary to PM reviews follow-up of G-20 Summit

Preparations start for the G20 Virtual Summit

All the Working Groups to send monthly updates on their outcomes