وزیر اعلیٰ نے بانکا صدر اسپتال کی نئی تعمیر شدہ ماڈل اسپتال کی عمارت کا افتتاح کیا، جموئی ضلع کے سونو بلاک میں برنار ندی پر تعمیر منہدم کاجوے کا بھی معائنہ کیا

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -27 SEPT  

پٹنہ، 27 ستمبر 2023: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج بانکا صدر اسپتال کے احاطے میں 13 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ ماڈل اسپتال کی عمارت کا ربن کاٹ کر اورتختی کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا۔
افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ نے ماڈل اسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ڈاکٹروں کی رہائش، مفت ادویات کی تقسیم وغیرہ سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ وزیر اعلیٰ نے صدر اسپتال بانکا کے احاطے میں واقع او پی ڈی آیوش بلاک کا جائزہ لیا۔جائزہ کے دوران افسران نے وزیر اعلیٰ کو آیوش بلاک میں مریضوں کو دستیاب مفت ادویات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ وزیراعلی سواستھ سہائتا سینٹر میں سواستھ متر کے طورپر خدمات انجام دینے والی جیویکا دیدیوں سے بات کی۔
وزیر اعلیٰ کے ساتھ جیویکا دیشیوں نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کام کر کے بہت اچھا لگتا ہے۔ ہم سب آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے ہمیں یہاں خدمت کرنے کا موقع دیا۔ وزیر اعلیٰ نے بانکا صدر اسپتال کے احاطے میں ریبن کاٹ کر اورشمع روشن کر کے’دیدی کی رسوئی’ کا افتتاح کیا۔ جیویکا دیدی، محترمہ انیتا دیوی نے وزیر اعلیٰ کو ‘دیدی کی رسوئی’ میں پیش کیے جانے والے کھانے کی اشیاء کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ آج سے اس کی شروعات آپ کے ذریعہ ہو رہی ہے۔ ہم یہاں کے لوگوں کو صاف ستھرے، غذائیت سے بھرپور اور لذیذ کھانے کم قیمت پر فراہم کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے بانکا کے تزئین و آرائش شدہ انڈور اسٹیڈیم کا بھی معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے انڈور اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنے والے بیڈمنٹن کھلاڑیوں سے بات کی۔ کھلاڑیوں نے وزیر اعلیٰ کو ان ڈور اسٹیڈیم میں دستیاب سہولیات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت مفید اورآسان ہے۔ ہم سب آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کھلاڑیوں سے کہا کہ پڑھائی بہت ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ کھیل بھی بہت ضروری ہیں۔ اس کی وجہ سے جسمانی اور ذہنی نشوونما صحیح طور پر ہوتی ہے۔ آپ سب محنت سے مطالعہ کریں، کھیلیں اور آگے بڑھیں۔ اس دوران مقامی خواتین فنکاروں نے روایتی رقص پیش کرکے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا
وزیر اعلیٰ نے آر ایم کے ہائی اسکول بانکا کیمپس کیمیں واقع ڈیجیٹل لائبریری کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے وہاں زیر تعلیم طلباء سے بات کی اور دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندی بہت اہم زبان ہے۔ ہماری خواہش ہے اور ہم کہتے رہیں کہ جتنا ہو سکے ہندی زبان کا استعمال کریں۔ سرکاری عمارتوں پر انگریزی کے بجائے ہندی زبان آویزاں کی جائے۔ ہم نے انجینئرنگ کی تعلیم صرف انگریزی میں حاصل کی ہے۔ انگریزی زبان بھی ضروری ہے لیکن ہماری سرکاری زبانیں ہندی اور اردو ہیں۔ زیادہ سے زیادہ لوگ ہندی پڑھنا جانتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہندی زبان کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے تاکہ کوئی بھی معلومات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔ اگر کوئی اطلاع لوگوں تک پہنچانی ہو تواس کے لئے ہندی کے علاوہ انگریزی کے بجائے اردو زبان کا استعمال کریں۔ سرکاری عمارتوں پر معلومات صرف ہندی زبان میں دکھائیں۔ جب ہم رکن پارلیمنٹ تھے اورمرکز میں وزیر تھے تب سے ہم اپنا نام ہندی میں لکھ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے ‘جیویکا’ بانکا کی طرف سے منعقد کی گئی سرگرمیوں سے متعلق نمائش کامعائنہ کیا۔ مشاہدے کے دوران، وزیر اعلیٰ نے مسلسل روزگار اسکیم کے تحت 226 دیدیوں کے کاروبار کو 83 لاکھ 65 ہزار روپے کا چیک اور جیویکا دیدیوں کو 2706 جیویکا خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کو 81 کروڑ 64 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
آر ایم کے ہائی اسکول اسپورٹس کمپلیکس میں ’ابھیان بسیرا‘ کے تحت کتابچے کی تقسیم اور ’مشن سنکلپ‘ کتابچہ کے اجراء کے پروگرام کا افتتاح شمع روشن کرکے کیا گیا۔ پروگرام کے لیے بنائے گئے اسٹیج پر ڈی ایم مسٹر انشول کمار نے وزیر اعلیٰ کو ایک پودا،شال اور یادگاری تحفہ پیش کرتے ہوئے خیرمقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ نے علامتی طور پر مال پہاڑیہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی پانچ خواتین کو باسگیٹ پرچے پیش کیے۔ پروگرام میں موجود 1015 مستفیدین نے باسگیٹ پرچہ اٹھا کر وزیر اعلیٰ کے تئیں اظہار تشکر کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ‘مشن سنکلپ’ کتابچہ جاری کیا۔
اس موقع پر ریونیو اور اصلاحات اراضی کے وزیر جناب آلوک کمار مہتا، آفات مینجمنٹ کے وزیر جناب شاہنواز، چھوٹے آبی وسائل کے وزیر جناب جینت راج، ایم پی شری گردھاری یادو، ایم ایل اے جناب منوج یادو، ایم ایل اے جناب بھودیو چودھری، قانون ساز کونسل کے


رکن وجے کمار سنگھ،وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، ریونیو اوراصلاح اراضی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر برجیش مرہوترا، محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر پرتیے امرت، وزیراعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، ڈویژنل کمشنر مسٹر سنجے کمار سنگھ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بھاگلپور رینج مسٹر وویکانند، ڈی ایم بانکا مسٹر انشول کمار،ایس پی بانکا مسٹر امیت رنجن اور دیگر معززین، سینئر افسران، عام عوام موجود تھے۔
بانکا ضلع میں منعقدہ پروگرام کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جموئی ضلع کے سونو بلاک میں برنارندی پر تعمیر منہدم کاجوے کا معائنہ کیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ جموئی ضلع کے سونو بلاک میں برنار ندی پر بنے سونو چوراٹ پل کو حال ہی میں شدید بارش کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا، جس کا وزیر اعلیٰ نے آج جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس مقام پر موجود روڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر پرتیے امرت کو بیلی برج بنانے اور چھٹھ تہوار سے قبل لوگوں کی آمدورفت کے لیے اسے فعال بنانے کی ہدایت دی۔ اس کے ساتھ جلد از جلد ڈی پی آر تیار کریں۔
نئے پل کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے۔ اس موقع پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جناب سمیت کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، محکمہ صحت اور سڑک کی تعمیر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر پرتیے امرت، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، جموئی کے ڈی ایم مسٹر اونیش کمار اور دیگرمعززئن موجود تھے۔