وزیر اعلیٰ نے نالندہ میڈیکل کالج و اسپتال میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھااور افتتاح کیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16 SEPT     

پٹنہ، 15 ستمبر 2023:-وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج نالندہ میڈیکل کالج واسپتال احاطہ میںنام پلیٹ کی نقاب کشائی کر کے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا۔
وزیر اعلیٰ نے نالندہ میڈیکل کالج اوراسپتال پٹنہ کے احاطے میں سنٹرلائزڈ لانڈری اور 100بیڈ والے پری فیب فیلڈاسپتال کے نام پلیٹ کی نقاب کشائی کر کے اور ریبن کاٹ کر افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ نے لانڈری بھون کی پہلی منزل پر مجوزہ 100 بیڈ والے پری فیب فیلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
وزیر اعلیٰ نے نالندہ میڈیکل کالج اور اسپتال کے احاطے میں لانڈری کی مربوط سہولت کا افتتاح کیا۔ پٹنہ میڈیکل کالج و اسپتال، نالندہ میڈیکل کالج و اسپتال، اندرا گاندھی ہارٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ جیسے اہم صحت اداروں میں استعمال میں لائی جانے والی چادروں، تولیوں اور دیگر کپڑوں کی دھلائی اور معیاری صفائی کو ذہن میں رکھتے ہوئے صحت کی طرف سے ’کوئیک کلین‘ ایجنسی کو ایک مربوط نظام چلانے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔یہ یونٹ جدید ترین آلات سے لیس ہے جس کی صلاحیت 12-14 ٹن یومیہ ہے۔ یہ یونٹ ملک کے ساتھ ساتھ بہار کی بھی سب سے بڑی اور پہلی یونٹ ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس مربوط یونٹ کا معائنہ کیا اور وہاں کام کرنے کے طریقہ کار اور انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
وزیر اعلیٰ نے نالندہ میڈیکل کالج واسپتال احاطہ میں فری فیب ٹیکنالوجی سے بنائے گئے 100 بیڈ کے فیلڈ اسپتال عمارت کا افتتاح کیا ۔ تمام 100 بستروں پر آکسیجن پائپ لائن کے ذریعے آکسیجن کی فراہمی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس عمارت میں 6 ڈاکٹروں کے کمروں کے علاوہ 7 نرس اسٹیشن، 1 آپریشن تھیٹر، 1 ایکسرے روم، آئسولیشن روم، ورزش کا کمرہ اور خون کے نمونے جمع کرنے کے مرکز کا انتظام کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے نالندہ میڈیکل کالج و اسپتال کے احاطے میں فری فیب ٹیکنالوجی سے ایک اضافی 100 بیڈ والے فیلڈ اسپتال کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس اسپتال میں بھی اُسی طرح کی ساری سہولتوں کا انتظام ہو گا۔ اس پروجیکٹ کو تین ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر پرتیے امرت، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، محکمہ صحت کے سکریٹری مسٹر سنجے کمار سنگھ، بہار میڈیکل سروسز اینڈ انفراسٹرکچر کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر دنیش کمار، پٹنہ کے ڈی ایم مسٹر چندر شیکھر سنگھ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر راجیو مشرا اور دیگر سینئر افسران اور ڈاکٹر موجود تھے۔