وزیر اعلیٰ نے 9.30بجے پہنچے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ ، معائنہ کیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -22 SEPT     

پٹنہ 22 ستمبر 2023:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار آج ٹھیک 9.30بجے صبح 4دیش رتن مارگ ، وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ واقع اپنے دفتر پہنچے ۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے تمام کمروںکا معائنہ کیا اور وہاں کے پورے نظام کا جائزہ لیا ۔ اس دوران وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے افسران اور ملازمین کو وزیر اعلیٰ نے ضروری ہدایات دیے ۔وزیر اعلیٰ نے کارکنان سے بات کی اور کہا کہ آپ لوگ وقت پر دفتر آئیں اور بہتر طریقہ سے کام کا نپٹارہ کریں ۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ احاطہ کا بھی وزیر اعلیٰ نے معائنہ کیا ۔معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار موجو دتھے ۔