TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –18 SEPT
نئی دہلی، 18 ستمبر:وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس مختصر مدت کا ہوگا، لیکن اس اجلاس میںتاریخی فیصلے کئے جائیں گے۔ پارلیمنٹ کے پانچ روزہ خصوصی اجلاس کے موقع پر آج میڈیاسے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس اجلاس کی خصوصیت یہ ہے کہ 75 سال کے سفرکا آغاز ایک نئے مقام یعنی پارلیمنٹ کی نئی عمارت سے ہورہا ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ اب ایک نئی جگہ سے ہمیں اس سفر کو آگے لے جانا ہے اور 2047 تک بھارت کو ایک ترقییافتہ ملک بنانا ہے۔ انھوں نے مطلع کیا کہ اس سلسلے میں آئندہ سبھی فیصلے پارلیمنٹکی نئی عمارت میں کئے جائیں گے۔ انھوں نے سبھی ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہپورے جوش کے ساتھ اس اجلاس کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت دیں۔