پاکستانی کپتان بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 SEPT     

لندن، 12ستمبر:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیاہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسری مرتبہ پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔بابر اعظم کو اگست کے مہینے کی کارکردگی پر پلیئر آف منتھ قرار دیا گیا ہے۔اگست کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان کو نامزد کیا گیا تھا۔آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن کو بھی نامزد کیا تھا۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر خوش ہوں، گزشتہ ایک ماہ ہماری ٹیم کے لیے غیر معمولی رہا ہے، ہم نے شاندار پرفاررمنسز کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران اپنے ملک کے کراؤڈ کے سامنے کھیل کر اچھا لگا،ایشیا کپ کے میچز عرصہ دراز کے بعد پاکستان میں ہوئے ہیں۔میں نے اپنے کیریئر کی 150 سے زائد رنز کی دوسری اننگز ملتان کے کراؤڈ کے سامنے کھیلی جس سے خوشی دوبالا ہوئی۔