پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائسنس کو اس سال 71ارب روپئے کا نقصان ہوا

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -27 SEPT  

لاہور،27ستمبر: پاکستان کی قومی ہوائی کمپنی پی آئی اے کو اس سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران 71ارب روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق روپیہ کی قیمت کم ہونے سے ہوائی کمپنی کے خسارے میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اور ا سکی وجہ سے مزید 27ارب روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ ان چھ مہینوں کے اندر 48ارب روپئے تیل اور دوسرے اخراجات پر خرچ ہوئے ۔ اس کے ساتھ ہی ہوائی کمپنی نے 120ارب روپئے کمائے۔ کوویڈ اور معاشی بدحالی کی وجہ سے پی آئی اے کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا ۔ ہوائی کمپنی کے عہدیداروں نے کہا کہ پی آئی اے نے مغربی ملکو ںاورچین کے کئی شہروں میں اپنا آپریشن شروع کرنا کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے کسی حدتک کمپنی اقتصادی طو رپر مستحکم ہوگی ۔ پاکستان میں بہت ساری سیاسی جماعتوں اور اقتصادی ماہروں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس ادارے کو بند کرے۔ کیونکہ اس کے اخراجات بڑھ گئے اور خسارے میں بھی کوئی کمی نہے آئی ہے۔ حال ہی میں ہوائی بازی کے وزیر فواد حسن نے کہا کہ وہ اس کمپنی کو بند کرنے کا کوئی ادارہ نہیں رکھتے ہیں۔ ا س سے پہلے وزیرخزانہ نے بھی کہا کہ پی آئی اے کو مالی معاونت جاری رکھے گی ۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت کے کنٹرول میں 20ایسے ادارے ہیں جن سے دس منافع بخش اور دس خسارے میں چل رہا ہے۔ پی آئی اے ،ریلویز خسارے میں بھی شامل ہے۔ ان اداروں کی نجی کاری کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔