TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -04 SEPT
کراچی،4ستمبر: پاکستان ویمنز ٹیم نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کو شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز کی جانب سے دیا گیا 152 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 3 وکٹوں پر ہی پورا کرلیا۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ تزمین برٹس نے 46 اور کپتان لوورا وولواردٹ نے 41 رنز بنائے۔علاوہ ازیں مریزانے کیپ نے 26 رنز کی اننگز کھیلی اور نڈین ڈی کلرک 21 رنز کیساتھ ناقابلِ شکست رہیں۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے ایک ایک وکٹ لی۔ قومی ویمنز ٹیم نے ہدف کا باآسانی آخری اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ سدرہ امین نے 61 رنز کی اننگز کھیلی، بسمہ معروف 27 اور شہوال ذوالفقار 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔تاہم چوتھی وکٹ پر منیبہ علی کے ساتھ عالیہ ریاض نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ عالیہ نے 18 گیندوں پر 31 جبکہ مبینہ نے 15 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں۔سدرہ امین کو عمدہ بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان ویمنز کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔