پاکستان ٹیم کے پہنچنے سے قبل پاکستانی شائقین انڈیا آگئے

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -27 SEPT  

نئی دہلی، 27ستمبر:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح دنیا میں ہر جگہ موجود ہیں جو قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے دنیا کے ہر کونے میں پہنچ جاتے ہیں۔اب اس مرتبہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے پاکستانی مداح چاچا بشیر امریکہ سے بھارت پہنچ گئے ہیں۔چاچا بشیر نے پاکستانی رنگ میں سرشارہو کر اور سبز ہلالی پرچم اٹھا کر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔چاچا بشیر امریکہ کے شہر شکاگو میں رہتے ہیں اور وہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ میں سپورٹ کرنے کے لیے بھارت کے شہر حیدر آباد پہنچ گئے ہیں۔اس حوالے سے چاچا بشیر نے ویڈیو میں پیغام دیا ہے کہ پاکستان ٹیم کے حوصلے بڑھانے کے لیے بھارت پہنچا ہوں ،اور جن جن ہندوستانی شہروں میں پاکستان کے میچز شیڈول ہیں وہ وہاں جا کر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔