TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 SEPT
اسلام آباد، یکم ستمبر: پاکستان کی نگراں حکومت نے جمعرات کی دیر رات پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا۔ محکمہ خزانہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں محکمہ خزانہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اب پیٹرول کی قیمت میں 14.91 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 18.44 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوگا۔ اس اضافے کے بعد ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 305.36 روپے اور ایچ ایس ڈی کی قیمت 311.84 روپے ہو گی۔
مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس سے قبل یکم اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.90 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد 16 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔