چاندنی سنگھ کی فلم ’’ہم نہیں سدھرینگے ‘‘کا فرسٹ لک ریلیز

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -26 SEPT  

ممبئی 26ستمبر (تا ثیر بیورو)بھو جپوری فلموں میں اپنے تجربات کی بنیادپر ایک الگ شناخت بناچکی فلم ساز آنند رونگٹا کی آئندہ آنے والی بھوجپوری فلم ’ہم نہیں سدھرینگے‘ کا فرسٹ لک آج ریلیز ہو گیا ہے ۔ریلیز ہونےکے ساتھ ہی اس فلم کے فرسٹ لک پوسٹر وائرل ہو رہا ہے ۔کیونکہ اس فلم کے فرسٹ لک پوسٹر پر بالکل بیچ میں بھو جپوری فلم اداکارہ چاندنی سنگھ کھڑی ہیں۔اور ان کے دونوں طرف 11سر لگے ہوئے ہیں۔جن میں فنکاروں کے قسم قسم کے منا ظر یہ تجربہ اپنے آپ میں بے حد انو ٹھا اور انٹرٹنمینٹ لگ رہا ہے جس کی وجہ کر نا ظرین کے اندر اس کے بارے میں جاننے کی اور بھی خواہش بڑھنے لگی ہے ۔آخر یہ راون 11سرجیسے ایک ستر دھاگے میں پروئے ہوئے فنکار کس کردار کو پر دے پر کس شکل میں لیکر آئیں گے یہ بھی ایک عجوبہ بنا ہوا ہے ۔کیونکہ ان چہروں میں سنجے پانڈے ،منوج سنگھ ٹائیگر ،پرکاش جیس ،سنجے ورما ،کے کے گو سوامی ،سنتو ش شریواستو ،آنند موہن، لو ٹا تیواری ،سی پی بھٹ ،مہیش اچاریہ اور وجیندر بھی آئی پی جیسے کامیڈین بھرے پڑے دکھا ئی دے رہے ہیں۔اور ان کے درمیان میں ہیں اداکارہ چاندنی سنگھ ۔