TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –10 SEPT
چھندواڑہ، 11 ستمبر: مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع کے چورائی کے قریب پیر کی صبح ایس ایم ٹی ٹریولز کی ایک سلیپر کوچ بس جل کر خاکستر ہو گئی۔ حادثے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق یہ بس چھندواڑہ سے جبل پور جا رہی تھی۔ زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ بس ابھی چورائی چاند بائی پاس پر پہنچی ہی تھی کہ اس سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ کسی چیز کے جلنے کی بو آ رہی تھی۔ ڈرائیور نے احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس سڑک کے کنارے کھڑی کر دی۔ تمام خوفزدہ مسافر بس سے اتر کر قریبی کھیت میں کھڑے ہوگئے۔ بس میں لگی آگ تیزی سے لگی اور پھیل گئی۔ کچھ ہی دیر میں بس جل کر راکھ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بس کے تمام مسافر محفوظ ہیں۔

