TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -05 SEPT
نئی دہلی ،5ستمبر:کانگریس نے آئندہ اسمبلی انتخابات اور سب سے بڑھ کر لوک سبھا انتخاب کو لے کر اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ ایک طرف اپوزیشن اتحاد اِنڈیا کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے ہیں، اور دوسری طرف کانگریس پارٹی کی سطح پر بھی بڑے بڑے فیصلے لے رہی ہے۔ ا?ج اس سلسلے میں کئی اہم پیش رفت سامنے ا?ئی ہے۔ نو تشکیل کانگریس ایگزیکٹیو کمیٹی کی پہلی میٹنگ 16 ستمبر کو حیدر ا?باد میں کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کے اگلے دن حیدر ا?باد میں 17 ستمبر کو کانگریس ایگزیکٹیو کمیٹی کی وسعتی میٹنگ کے بعد عظیم الشان ریلی کا انعقاد ہوگا۔ ایک بڑا اعلان یہ بھی ہوا ہے کہ کانگریس پارٹی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی پہلی سالگرہ پر 7 ستمبر کو ملک بھر میں 722 بھارت جوڑو یاترائیں نکالے گی۔کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پیر کے روز نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کانگریس کے ا?ئندہ کچھ منصوبوں کے بارے میں جانکاریاں دیں۔ اس دوران کانگریس مواصلاتی سیل کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش بھی موجود تھے۔اس پریس کانفرنس میں وینوگوپال نے بتایا کہ سینئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پارٹی لیڈروں کے ساتھ 4000 کلومیٹر سے زیادہ کی تاریخی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی تھی۔ گزشتہ سال 7 ستمبر کو یہ یاترا کنیاکماری سے شروع ہوئی تھی جو ملک کے کسی بھی سیاسی لیڈر کے ذریعہ اب تک کی سب سے طویل پدیاترا ہے۔ اس یاترا میں راہل گاندھی نے ملک کے اہم ایشوز کو اٹھایا تھا۔ اب کانگریس پارٹی کے ذریعہ 7 ستمبر کو ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی پہلی سالگرہ پر 722 بھارت جوڑو یاترائیں نکالی جائیں گی۔ اس سلسلے میں مزید جانکاری دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری نے بتایا کہ ملک کے ہر ضلع میں 7 ستمبر کو شام 5 بجے سے 6 بجے کے درمیان پارٹی لیڈران کی قیادت میں پدیاترا نکالی جائیں گی۔ یاترا کے بعد ’بھارت جوڑو جلسہ‘ بھی منعقد ہوگا۔کانگریس ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے فیصلہ لیا ہے کہ تلنگانہ کے حیدر ا?باد میں 16 ستمبر کو میٹنگ ہوگی۔ اس کے اگلے دن یعنی 17 ستمبر کو ایگزیکٹیو کمیٹی کی وسعتی میٹنگ ہوگی جس میں سی ڈبلیو سی اراکین کے ساتھ سبھی ریاستوں کی کانگریس کمیٹی کے صدور، کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈران اور پارلیمانی پارٹی کے عہدیداران بھی شامل ہوں گے۔ 17 ستمبر کی شام کو میٹنگ کے بعد حیدر ا?باد کے پاس کانگریس کی ایک عظیم الشان ریلی ہوگی۔ اس ریلی میں کانگریس صدر، سابق کانگریس صدور اور پارٹی کے دیگر سبھی سینئر لیڈران شامل ہوں گے۔ ریلی میں تلنگانہ کے ا?ئندہ اسمبلی انتخاب کے لیے 5 گارنٹی کا اعلان کیا جائے گا۔ ریلی کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سی ڈبلیو سی اراکین، پی سی سی صدور اور سی ایل پی لیڈروں کے قافلے کو ہری جھنڈی دکھائیں گے، جو تلنگانہ کے 119 اسمبلی حلقوں کا دورہ کریں گے۔ 18 ستمبر کی صبح سبھی لیڈران و کارکنان میٹنگ کریں گے اور بی ا?ر ایس حکومت کے خلاف سبھی اسمبلی حلقوں میں ’گھر گھر مہم‘ چلائی جائے گی۔ ہر اسمبلی حلقہ میں ’بھارت جوڑو مارچ‘ بھی ہوگا۔اس دوران کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ بلائے گئے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کو لے کر کاگنریس نے 5 ستمبر کی شام 5 بجے نئی دہلی واقع 10 جن پتھ پر پارلیمنٹری اسٹرٹیجک گروپ کی میٹنگ طلب کی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے خصوصی اجلاس کو لے کر 5 ستمبر کو ہی رات 8 بجے اپنی رہائش پر یکساں نظریات والی اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ بھی طلب کی ہے۔