کرناٹک کے منڈیا میں اعلیٰ ذات کے خاندان نے دلتوں کے گھروں کو جانے والی سڑک کو روک دیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -19 SEPT

منڈیا، 19/ستمبر:کرناٹک کے منڈیاضلع میں ایک دلت برادری نے 14 ستمبر کو ضلع کے دپٹی کمشنر کو ایک شکایت پیش کی، جس میں الزام لگایا گیا کہ ایک اعلیٰ ذات کے خاندان نے ان کے گھروں کو جانے والی سڑک کو روک دیاہے۔ رپورٹ کے مطابق دپٹی کمشنر کو جمع کرائے گئے ایک میمورنڈم میں مدور تعلقہ کے ہوتھگیرے گاؤں کے دیہاتوں نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ مداخلت کرے اور اونچی ذات کے خاندان کی طرف سے تجاوز کردہ سڑک کو خارج کردیا جائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صرکوں کی بندش سے ان کی روز مرہ کی زندگی اور ضروری بناید ضروریات تک رسائی متاثر ہورہی ہے۔ معاملے سے واقف لوگوں کے مطابق دپٹی کمشنر نے تعلقہ تحصیلدار کو شکایت کی جانچ کرنے کی ہدایت دی۔ مدور کے تحصیلدار بی نرسہما مورتی نے کہا شکایت ملنے کے فوراً بعد ہم نے سماجی بہبود کے عہدیداروں کے ساتھ موقع کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک محکمہ ریو نیوز کے سرکاری نقشے میں نہیں ہے اور زمین پرائیویٹ لوگوں کی ہے۔ تاہم ہم نے مالکان کو 12 فٹ سڑک چھوڑنے کی ہدایت کر کے مسئلہ حل کردیاہے اور انہوں نے اس پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب دلت برادری نے خاردار تاروں کی باڑ لگانے پر سوالات اٹھائے۔ زمیندار جو کہ ایک تجاوز کرنے والا بھی ہے، نے مبینہ طور پر دلت برادری کے خلاف توہین ا?میز زبان استعمال کیا۔اطلاعات کے مطابق گاؤں میں کنکریٹ کی سڑکیں، پانی کی فراہمی اور نکاسی کی سہولیات ہیں اور گرام پنچایت وہاں واقع مکانات پر سالانہ ٹیکس، محصول اور سرکاری واجبات عائد کرتی ہے۔ دیہاتیوں نے سڑکوں تک فوری رسائی اور ان کے مسائل کے دیرپا حل کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ 19.5 فٹ سڑک گاؤں کے نقشے پر نہیں ہے۔ تاہم سڑک کے درمیان مبینہ طور پر غیر قانونی تاروں کی باڑ لگانے کی وجہ سے ایک اعلیٰ ذات کے خاندان نے سڑک پر تجاوزات کر رکھی ہیں۔ دیہاتیوں نے دپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی سڑک پر قائم اس تجاوزات خلاف کارروائی کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔ ہوتھگیرے گرام پنچایت ممبرشویتا جناردن نے کہا مسئلہ یہ ہے کہ ریو نیو ڈپارٹمنٹ کے نقشے میں کہیں بھی سڑک کا ذکر نہیں ہے۔ یہ سڑک دو بھائیوں رمیش اور ششی کمار کی تین ایکڑاراضی کے بیچ میں واقع ہے۔ تاہم گرام پنچایت ریونیو حکاما اور سماجی بہبود کے اہلکاروں کی مداخلت سے مسئلہ حل ہوگیا ہے کیونکہ زمین کے مالکان نے 12فٹ سڑک فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ ایک دلت بزرگ جاورپا نے نامہ نگاروں کو بتایا گزشتہ پانچ دہائیوں سے ہم اس سڑک استعمال کررہے ہیں۔ جس کی چوڑائی 19.5 فٹ اور لمبائی 60 میٹر ہے ، کیونکہ یہ واحد سڑک ہے جو دلتوں کے 16-18 گھروں کو جوڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کے مالکان سڑک پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے ریونیو حکام سے درخواست کی ہے کہ اس سڑ کو گاؤں کے نقشے میں شامل کیا جائے۔