کریٹ سومیا سے 50 لاکھ روپیکی رنگداری مانگنے پر مقدمہ درج

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -25 SEPT  

ممبئی، 25 ستمبر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی نائب صدر کریٹ سومیا سے 50 لاکھ روپے کی رنگداری مانگنے والے شخص کے خلاف مولونڈ کے نوگھر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کریٹ سومیا نے بتایا کہ ان کے دفتر کو ایک ای میل بھیجا گیا جس میںرنگداری کا مطالبہ کیا گیاتھا۔ میل میں کہا گیا کہ مجھے 50 لاکھ روپے دو، ورنہ مبینہ فحش ویڈیو وائرل کر دوں گا۔ اس کے بعد کریٹ سومیا نے نوگھر پولیس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس اس واقعہ کی باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے۔
دراصل، کچھ دن پہلے کریٹ سومیا کا ایک فحش ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اپوزیشن نے یہ معاملہ اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں اٹھایا تھا۔ اس کے بعد وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ اس دوران کریٹ سومیا سے ایک بار پھر فحش ویڈیو کے نام پر رنگداری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیاسی حلقوں میںالگ الگ چرچے ہونے لگے ہیں۔