کمرشیئل سلنڈر 157 روپے سستا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 SEPT     

نئی دہلی، یکم ستمبر: پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشیئل گیس کی قیمتوں میں کمی کرکے صارفین کو بڑی راحت دی ہے۔ آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشیئل گیس سلنڈر کی قیمت میں 157 روپے کی کمی کر دی ہے۔ نئے نرخوں کا اطلاق آج (جمعہ) سے ہو گیا ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں کمرشیئل گیس سلنڈر اب 157 روپے سستا ہو جائے گا اور 1680 روپے کے بجائے 1522.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ کولکاتا میں یہ 1802.50 روپے کے بجائے 1636 روپے میں دستیاب ہوگا۔
ممبئی میں اس کی قیمت 1640.50 روپے سے کم ہو کر 1482 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چنئی میں کمرشیئل گیس سلنڈر 1852.50 روپے کے بجائے 1695 روپے میں ملے گا۔
قابل ذکر ہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ گھریلو کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کی تھی۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں 14.2 کلو گرام کا ایل پی جی سلنڈر 903 روپے میں دستیاب ہے۔ اگست میں آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشیئل گیس سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کی کمی کی تھی۔