TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -22 SEPT
دربھنگہ، 22 ستمبر: بہارکے دربھنگہ میں بہادر پور تھانہ علاقہ کیدرہار پنچایت واقع بمبیا چوک پر گانجہ اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرنے گئی پولیس سے مقامی لوگ الجھ گئے۔گاو?ں والوں نے گرفتار گانجہ ا سمگلر کو زبردستی پولیس گاڑی سے اتار کر بھگا دیا اور پولیس کے خلاف جم کر ہنگامہ کیا۔ واقعہ جمعرات کی رات پیش ا?یا، جہاں پولیس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پہنچی اور گانجہ اسمگلر کوگرفتار کی تھی۔
گاو?ں والوں کے ہنگامے کو دیکھ کر اس واقعہ کی اطلاع کنٹرول روم کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ا?س پاس کے تھانہ میں گشت پر مامور پولیس اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے ، تب جا کر ہنگامہ کرنے والے لوگ پرسکون ہوئے۔ پولیس نے موقع سے ہنگامہ کر رہے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بہادر پور تھانہ انچارج کم ٹرینی ڈی ایس پی ا?شیش راج نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ ماری کی گئی ، جس کے بعد مقامی لوگ ہنگامہ کرنے لگے۔ ہنگامہ کر رہے لوگوں کا جب موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے مخالفت کی تو مقامی لوگ پولیس کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئیمارپیٹ شروع کر دی۔ وہیں ا?شیش راج نے بتایا کہ پورے واقعہ کی ویڈیو دستیاب ہے۔ اس میں درہار پنچایت کے ایک عوامی نمائندے اور دیگر کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔
ٹرینی ڈی ایس پی آشیش راج نے بتایا کہ فی الحال مذکورہ عوامی نمائندے کے بیٹے اور بھتیجے سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن کے ناموں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فرار گانجہ اسمگلر کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے حوالے سے تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ویڈیو کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

