TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -02 SEPT
عمان، 2 ستمبر: ہندوستانی ہاکی ٹیم افتتاحی مینز ہاکی 5 ایس ایشیا کپ 2023 کیخطاب میچ میں روایتی حریف پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم نے ہفتہ کو سیمی فائنل میں ملیشیا کو 10-4 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں عمان کو 7-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
میچ میں ہندوستان کی جانب سے محمد راحیل (9’، 16’، 24’، 28′) نے چار، منیندر سنگھ (2′)، پون راج بھر (13′)، سکھویندر (21′)، دیپسن ٹرکی (22′)،جوگراج سنگھ (23′) اور گرجوت سنگھ (29′) نے ایک ایک گول کیا، جبکہ ملائیشیا کی جانب سے کپتان اسماعیل ابو (4′)، اخیم اللہ انور (7’، 19′) اور محمد دین (19′) نے گول کیے۔
اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے 2024 ایف آئی ایچ ہاکی 5ایس ورلڈ کپ میں بھی جگہ حاصل کرلی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹورنامنٹ کاخطابی میچ آج شام 7.30 بجے کھیلا جائے گا۔