TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -09 SEPT
ہوڑہ 09/ ستمبر: ہوڑہ پریس کلب کی جانب سے ماریہ ڈے اسکول میں پریس کلب کا 45 واں یومِ تاسیس نہایت شاندار طور پر منایا گیا۔ تقریب کا آغاز سپنا دتہ نے رابندر سنگیت سے کیا، دریں اثنا اس تقریب میں شریک مہمان خصوصی امیتابھ دتہ، سیبل باسو ، بانی کرار اور رتندر مہا نندائے کی عزت افزائی کی گئی۔ جبکہ بنگلہ اخبار ائی سمئے کے نامہ نگار پرشانت بسواس، اور دور درشن ٹیلی ویژن کے نامہ نگار سبھاشش پال کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں سیبل باسو کے ہاتھوں انہیں مومنٹو سے سرفراز کیا گیا۔ نقابت کے فرائض شوبھندو کمار چٹو پادھیائے نے بحسن وخوبی انجام دئیے۔ جبکہ کلب کے تعلق سے تبادلۂ خیال پیش کرنے والوں میں متذکرہ بالا کلب کے سکریٹری سجیت کمار پال شامل تھے۔