TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -28 SEPT
ہگلی28/ستمبر (محمد شبیب عالم ) آج پوری دنیا کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال و اضلاع میں بھی سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت باسعادت کو شایان شان انداز میں منایا گیا ۔ اس دوران شمعِ رسالت کے پروانوں نے مختلف انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے نظر آئے ۔ اس دوران راستے گلی محلے کوچہ کوچہ سبز پرچم لہراتے ہوئے لوگ نعرے تکبیر بلند آواز میں لگاتے دیکھے گئے ۔ جلوس ، محافل ، میلاد اور تقریبات میں شانِ محمد صلی اللہ علیہ السلام کے یومِ ولادت ، آمد رسول کے موقعے پر در و دیوار درود و سلام سے گونج اٹھا ۔ ہگلی ضلع کے رشڑا تیلنی پاڑہ بھدریشور چاپدانی اور بانسبیڑیا میں ہزاروں کی تعداد میں عا شقان رسول جلسہ و جلوس میں شامل ہوئے ۔ ادھر ہمیشہ کی طرح بانسبیڑیا میں گنجس جامع مسجد پرانی لائن سے جلوس کی افتتاح ہوئی اور اسلام پاڑہ ، سنکھونگر ، بگان سے ہوتے ہوئے کدم تلہ شب پور بس اسٹینڈ سے گزرتے ہوئے نئی لائن پھر پرانی لائن اور گوشت محلہ سے گزرتے ہوئے اسلام پاڑہ ریلوے ہالٹ اسٹیشن کے نزدیک اسلامیہ گوٹس کمیٹی (بکری منڈی ) کے لاج پر آکر اختتام پزیر ہوا ۔ یہاں جلوس میں شامل سبھی لوگوں کا استقبال عقیدت و محبت کےساتھ بکری منڈی (اسلامیہ گوٹس کمیٹی ) کے صدر ، سیکریٹری ، انتظامیہ ، ممبران ، کارکنوں نےکیا ۔ ہرسال کی طرح آج بھی جلوس محمدی کے مدنظر کافی تعداد میں پولیس نظر آئی ۔ جلوس ختم ہونے کے بعد بکری منڈی کی lodg میں قریب قریب تمام مقامی مساجد کے آئمہ اکرام جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے متعلق اہم باتیں لوگوں کو بتائیں ۔ آخر میں فاتحہ خوانی کے بعد جلسہ اختتام کو پہونچا ۔ اس بار جلوس کے دوران ڈی جے باجے کی خوب گونج تھی ۔ آئمہ اکرام کے لاکھ سمجھانے کے باوجود بھی کئی علاقوں یہاں تک کہ جلوس میں بھی ڈی جے باکس بجتا ہوا دیکھائی دیا ۔ آج کا یہ تہوار اس بار بھی نہایت ہی پرامن ماحول میں گزرا ۔ حالانکہ
موسم میں شدت کی گرمی بھی تھی مگر عاشقانِ رسول پھر بھی ہار نہیں مانے نبی سے کتنی محبت ہے اسکا ثبوت پیش کیا ۔

