یونیسیف انڈیا کی نمائندہ محترمہ سنتھیا میک کیفری نے وزیراعلیٰ مسٹر چوہان کے ساتھ پودا لگایا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16 SEPT     

وزیر اعلیٰ مسٹرشیوراج سنگھ چوہان نے شملہ ہلس واقع اسمارٹ سٹی پارک میں یونیسیف انڈیا کی نمائندہ محترمہ سنتھیا میک کیفری کے ساتھ برگد، جامن اور کدمبا کے پودے لگائے۔ یونیسیف مدھیہ پردیش کی سربراہ محترمہ مارگریٹ گواڈا بھی موجود تھیں۔وزیراعلیٰ مسٹر چوہان کے ساتھ، والمیکی سماج گوالیار کے ریاستی صدر رام سیوک والمیکی اور مسٹر راجیش کٹارے، انل والمیکی، راجو پچارول، راکیش کمار، وکرم گھریا، منوج چودھری اور رام ورن والمیکی نے بھی پودے لگائے۔ مسٹر پرکاش داوی، پرکاش چوہان، جتیندر چوہان، اشوک چوہان اور ونود پنوار نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا۔