TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 SEPT
کیف، یکم ستمبر :مشرقی یوکرین میں دو فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے چھ یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اسٹیٹ بیورو آف انویسٹی گیشن (ایس بی آئی) نے اس کی تصدیق کی ہے۔ یہ اطلاع مختلف میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگی مشن پر نکلے ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر 29 اگست کو ڈونیٹسک ریجن کے ضلع کراماٹورسک میں حادثے کا شکار ہوگئے۔ یوکرینی حکام نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس سے قبل 25 اگست کو یوکرین کے شمالی علاقے زائیٹامر کے آسمان میں دو ایل-39 ملٹری ٹرینر طیاروں کے ٹکرانے کے بعد تین پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔