TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -04 SEPT
نئی دہلی ،4ستمبر: ہندوستانی کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے آسٹریلوی ساتھی میتھیو ایبڈن نے مینز ڈبلز کے 16ویں راؤنڈ میں برطانوی جوڑی جولین کیش اور ہنری پیٹن کو شکست دے دی۔ اس طرح روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن کی جوڑی مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن کی جوڑی نے جولین کیش اور ہنری پیٹن کو 6-4، 6-7، 7-6 سے شکست دی۔دوسری جانب ویمنز سنگلز کی بات کریں ،تو عالمی نمبر 10 چیک کھلاڑی کیرولینا موچووا نے 16ویں راؤنڈ میں چین کی وانگ ژینیو کو شکست دی۔کیرولینا موچووا نے وانگ ژینیو کو 6-3، 5-7، 6-1 سے شکست دی۔ اس کے علاوہ امریکی کھلاڑی کوکو گاف نے ڈینش کیرولین ووزنیاکی کو شکست دی۔ کوکو گاف نے کیرولین ووزنیاکی کے خلاف اپنا میچ 6-3,3-6,6-1 سے جیتا۔مکسڈ ڈبلز راؤنڈ آف 16 میں ہندوستانی کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے انڈونیشیائی جوڑی دار الڈیلا سوتجیادی کا مقابلہ امریکی جوڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور بین شیلٹن سے ہوگا۔ مردوں کے سنگلز راؤنڈ آف 16 میں، بین شیلٹن نے نمبر 14 سیڈ ٹومی پال کو آل امریکن میچ میں 6–4، 6–3، 4–6، 6–4 سے شکست دی۔ اس کے علاوہ دفاعی چمپئن اٹلی کے میٹیو آرنلڈی اسپین کے کارلوس الکاراز کے سامنے ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی نوواک جوکووچ کروشین بورنا گوجو کیخلاف کورٹ میں اتریں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ پیر کو ہندوستانی کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے آسٹریلوی پارٹنر میتھیو ایبڈن نے مینز ڈبلز کے 16ویں راؤنڈ میں برطانوی جوڑی جولین کیش اور ہنری پیٹن کو شکست دی۔

