اردو دنیائے زبان وادب کے لئے عزیر حمزہ پوری، رانچی محتاج تعارف نہیں، آل انڈیا اردو ماس نے اعتراف خدمات کے لئے اردو انمول رتن ایوارڈ سے نوازے گئے: ایم اے فردین

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -01 OCT

خصوصی رپورٹ تاثیر/ اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ۔۔۔۔۔۔۔حالیہ سروے رپورٹ زبان وادب اور تعلیم کے حوالے سے آیا ہے کہ دنیا میں اردو زبان بہت زیادہ بولی جانی والی زبان کی حیثیت رکھتی ہے اسی لیے داغ نے کہا تھا کہ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی۔۔۔۔۔۔
 عزیر حمزہ پوری، اکزیکیوٹیو انجینر، محکمہ تعمیرات سڑک، جھاڑکھنڈ، نامور شاعر و ادیب اور دو کتابوں کے مصنف،شعری مجموعہ، شعور سخن، اظہار افکار، مجموعہ مضامین تیسری کتاب کی آمد آمد، دورہ حیدرآباد کے پر ڈاکٹر مختار احمد فردین صدر آل انڈیا اردو ماس کمیونیکیشنل سوسائٹی فار پیس نے حسب روایت حیدرآباد دکن کی ادبی تہذیب کی مثال ہے کہ آءے ہوءے اردو زبان وادب کے مہمان کا ہم استقبال کرتے ہیں، ہندوستان بھر سے آءے ہوءے مہمانوں کا والہانہ استقبال کرتے ہیں اور آج اردو دنیائے ادب کے نامور شخصیت کے مالک عالی جناب عزیز حمزہ پوری صاحب کے خدمات کے اعتراف میں انہیں ڈاکٹر مختار احمد فردین نے اردو ماس سوسائٹی فار پیس کی جانب سے آیی ٹی انجنیر معراج نواز صاحب کی موجودگی میں عزیر حمزہ پوری صاحب کی شال پوشی اور زبان و ادب تعلیمی خدمات کے لئے انہیں اردو انمول رتن ایوارڈ سے نوازا گیا اور انہیں ڈاکٹر مختار احمد فردین نے اپنی پہلی کتاب پی ایچ ڈی پرورشِ لوح و، قلمی سفر تحفتاً پیش کیے اور عزیر حمزہ پوری صاحب کو انکی کتاب شعری مجموعہ شعور سخن و اظہار افکار کے لئے دلی مبارکباد پیش کی اور اس موقع اظہار خیال کرتے ہوئے رانچی کے حوالے سے بلخصوص پروفیسر وکیل رضوی صاحب اور ڈاکٹر ایم حق صاحب مرحوم ایڈیٹر انوار تخلیق رانچی کے لئے کہا کہ وکیل رضوی صاحب رانچی کی سر زمین پر تعلیمی خدمات کے ساتھ زبان وادب کی خدمت بہت قابلِ ستائش اور مبارکباد کے مستحق ہیں، مدتوں بعد ادھر کے دنوں میں عزیر حمزہ پوری صاحب نے وکیل رضوی صاحب کا تذکرہ میں ڈاکٹر مختار احمد فردین کی کتاب پرورش لوح و قلم پر تبصرہ کیلیے ہم مشکور و ممنون ہیں پروفیسر وکیل رضوی صاحب اور عزیر حمزہ پوری صاحب کا کہ آپ نے قومی تنظیم رانچی ایڈیشن کا وہ شمارہ ہمارے ریکارڈ کےلیے روانہ کیے اور اسطرح سے اردو کا حقیقی اخلاص مند دوست وکیل رضوی صاحب سے پھر دوبارہ ملاقات ہویی، اردو زبان وادب اور تعلیمی رشتے جو ایکبار قاءیم ہوگیا تو وہ آخری سانس تک جاری و ساری۔۔۔۔۔۔۔اسکی بڑی مثال عزیر حمزہ پوری صاحب کی آمد حیدرآباد کے موقع پر انکا استقبال کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد فردین نے جہاں پروفیسر وکیل رضوی صاحب کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا وہیں پر ماہر تعلیم سند یافتہ حکومت ہند کی جانب سے ڈاکٹر اے کے علوی صاحب کا بھی مشکور و ممنون ہوں کہ انہیں سہسرام میں ادبی و تعلیمی خدمات کے لئے آل انڈیا اردو ماس کمیونیکیشنل سوسائٹی فار پیس کی جانب سے لاءیف ایچیومنٹ ایوراڈ سے سرفراز کیا گیا ڈاکٹر انیس الزماں صاحب، ماہر طبیعیات کے ہاتھوں اور ڈاکٹر اے کے علوی صاحب نے سہسرام کے چاروں سمت میں ادبی، تعلیمی ثقافتی خدمات انجام دینے والوں کی ایک فہرست دیے جسمیں پچاس سے زائد ماہر تعلیم زبان وادب کے شخصیات کو اردو انمول رتن ایوارڈ سے سرفراز کیے گئے اور میر کارواں ثابت ہوءے ڈاکٹر اے کے علوی صاحب، ڈاکٹر مختار احمد فردین نے خصوصی طور پر ڈاکٹر اے کے علوی صاحب کو تعلیمی خدمات کے حوالے اور زبان و ادب کے اعتبار سے انہیں سہسرام کا غالب اور سرسید احمد خان کہہ سکتے ہیں جنہوں نے نجانے کتنے ہی ٹیچرس کا تقرر کراءے اور علوی صاحب بس جنون رکھتے ہیں ملت و قوم کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی اوروہ کر گزرتے ہیں اسلیے میرے نزدیک وہ سہسرام اور نسل نو کے لیے ایک چلتا پھرتا علمی خزانے کا اپڈیٹ یونیورسٹی ہیں اور میں انہیں بہت احترام و عقیدت سے دیکھتا ہوں، سب کےلیے خاص کر ملت و قوم کے فکر مند رہنے والے شخصیات میں ایک معتبر شخصیت کے مالک اور رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے خدمات کو لاکھوں سلام
عزیر حمزہ پوری صاحب پیشے کے اعتبار سے انجنیر رہے ہیں مگر اپنے گھر کو آداب و اخلاق اور علم کی روشنی سے آراستہ کیا ہے اسلیے انکے بیٹا بیٹی اپنی کامیاب ترین زندگی میں رواں دواں ہیں اور زبان و ادب کی خدمت انجام دینے کی فکر و نظر رکھتے ہیں اور رانچی کی سرزمین جو کہ زبان وادب اور تعلیم کے لئے بہت زرخیز سر زمین ہے ادبی خدمات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں اسلیے نسل نو کو چاہیے کہ
آپ اپنی تعلیمی خدمات کے ساتھ زبان وادب کے فروغ میں نمایاں رول ادا کرنے کے لئے پروفیسر وکیل رضوی صاحب کے خدمات کے ساتھ عزیز حمزہ پوری صاحب سے بھی شعرو ادب کی خدمت حاصل کرسکتے ہیں
ڈاکٹر مختار احمد فردین نے آج دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شخصیت زبان وادب کے انمول ہے اور چہرۂ ہجوم میں آپکی اعتراف خدمات کے لئے آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس کی جانب سے انمول رتن ایوارڈ سے نوازے جانے پر جناب معراج نواز صاحب نے بھی دلی مبارکباد پیش کی گئی، ڈاکٹر مختار احمد فردین نے شکریہ کے ساتھ کہ آءیندہ ملاقات رانچی پروفیسر وکیل رضوی صاحب اور ڈاکٹر اے کے علوی صاحب کے ساتھ ایک شام اجالا باٹنے والوں کے نام، پروفیسر وکیل رضوی صاحب کے خدمات و فکر ونظر پر دیگر شخصیات کے ساتھ آل انڈیا اردو ماس کیفروغ اردو زبان وادب اور تعلیمی تقریب رانچی میں ہوگی
پیاری اردو تیری اونچی شان ہے     سچی صحافت ہی تیری پہچان ہے