البیڑیا میونسپلٹی کے سابق چیئرمین کے گھر سی بی آئی کی تلاشی، لیکن وہ اسپتال میں زیرِ علاج

تاثیر،۹  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

ہوڑہ/9اکتوبر (محمد شبیب عالم) مغربی بنگال میں درگا پوجا کی تیاریاں زوروں پر ہے ۔ مگر اسی دوران cbi بھی متحرک ہوچکی ہے ۔ اتوار کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی پیر کو بھی تقرری بدعنوانی کے معاملے میں حرکت میں آگئی ہے ۔ آج صبح سے 5 میونسپلٹی سمیت 8 مقامات پر چھاپے ماری ہے ۔ سی بی آئی نے البیڑیا میونسپلٹی کے سابق چیئرمین ارجن سرکار کے گھر پہنچ کر تلاشی شروع کی ہے ۔ حالانکہ وہ اسوقت گھر پر نہیں ہیں ۔ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے گزشتہ 4 اکتوبر سے ہسپتال میں زیرِ ہیں ۔ البیڑیا میونسپلٹی کے سابق چیئرمین ارجن سرکار کے گھر کی تلاشی پیر کی صبح 10 بجے سے شروع ہوئی ۔ نہ صرف ارجن کا گھر بلکہ انکے گھر کے بالکل پیچھے دوسرے گھر کا بھی سی بی آئی کی ٹیم نے تلاشی کیا ۔ ذرائع کے مطابق اس گھر میں ارجن کے رشتہ دار رہتے ہیں ۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کی ٹیم ان کے گھر پر کیوں آئی ؟ آخر انکا معاملہ کیا ہے؟
معلوم ہوا ہے کہ ارجن سرکار 2009 سے البیڑیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 20 کے کونسلر تھے ۔ 2015 میں جیتنے کے بعد وہ چیئرمین منتخب ہوئے ۔ وہ 2019 تک اس عہدے پر تھے ۔ تاہم اسی سال انہیں پارٹی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ارجن کو پارٹی تنازعہ کی وجہ سے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ وجہ میونسپلٹی ذرائع کے مطابق اس میونسپل میں 2015 میں متعدد تقرریاں کی گئیں ۔ ارجن اس تقرری سے متعلق تحقیقات میں سی بی آئی کی نظر میں ہیں ۔ 70 سالہ ارجن سرکار نے آٹھویں جماعت پاس ہیں ۔ اگرچہ وہ اس وقت سیاست میں مصروف ہیں لیکن مقامی سیاسی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ وہ پارٹی سےبرخاشت ہیں ۔ لیکن ابھی وہ زمین کی خریدوفروخت ، دلالی اور بروکریج کے علاوہ ان کا تعمیراتی کاروبار ہے ۔ پھلیشور علاقے میں اپنے گھر کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں چار دیگر فلیٹ بھی ہیں ۔ ارجن دو بیٹیوں کے باپ ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ان کا پوری میں ایک ہوٹل بھی ہے۔ دیگر مختلف مقامات پر جائیدادیں ہیں ۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ان کے سسر کا کاروبار ان کے بڑے داماد ابھیجیت چکرورتی دیکھتے ہیں ۔ اگرچہ انتخابات کے دوران جو سرکاری حلف نامہ جمع کرایا گیند تھا ۔ تب ان جائیدادوں کا ذکر نہیں ہے ۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق ارجن سرکار کی کئی ‘خفیہ’ جائیدادوں کا پتہ لگانے کے لئے تلاشی کی جاری ہے