تاثیر،۲۱ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈس ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں وہ اپنی اداکاری سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں رہیں۔ جیکلین کو دھوکہ باز سکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اب جیکلین ایک نئی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ جیکلین نے حال ہی میں ایک لگڑری کار خریدی ہے۔جیکلین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں جیکلین اپنی نئی لگڑری کار بی ایم ڈبلیو ا?ئی7 میں بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ جیکلین نے نئی الیکٹرک کار خریدی ہے۔ اس گاڑی کی قیمت دو کروڑ روپے ہے۔ جیکلین کو مہنگی گاڑیوں کا بہت شوق ہے۔ بی ایم ڈبلیو ا?ئی7 کے علاوہ، اس کے پاس ہامرایچ2، مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو525ڈی ،رینج روور،ایبیچ ایس 500،اورجیپ کمپاس کاریں ہیں۔جیکلین کا نام سکیش چندر شیکھر کے ساتھ جوڑا گیا تھا، جو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اس معاملے میں جیکلین سے کئی بار پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔ سکیش کے ساتھ نام جڑنے کے بعد جیکلین کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کا اثر ان کے کام پر بھی نظر آرہاہے۔ سوکیش اور جیکلین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

