اردو اساتذہ تنظیم نالندہ نے ڈی ۔او ضیاء الہدیٰ کا کیا استقبال

تاثیر،۲۰  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف20 اکتوبر (محمد دانش)اردو اساتذہ تنظیم نالندہ کے نائب صدر محمد ساجد اقبال، فیض احمد امیری و سیکرٹری اعجاز احمد نے نالندہ ضلع کے نئے ڈی ای او ضیاء الہدیٰ صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے سپاس نامہ و گلدستہ پیش کران کا شاندار استقبال کیا۔ اس دوران تنظیم کے متحرک اراکین محمد ایاز الدین، محمد شہباز، محمد تنویر عالم، محمد دلشاد غنی اور دیگر لوگ موجود تھے۔ محمد ساجد اقبال نے ضلع تعلیمی افسر سے اردو / مسلم اساتذہ کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے موقع پر ہم اردو/ مسلم اساتذہ کو گزشتہ کئی سالوں سے سہولت ملتی رہی ہے لیکن رواں سال ہم لوگوں کو اس سے محروم رکھا گیا اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ضلع کے کئی اسکولوں میں اردو اساتذہ وبچوں کے رہنے کے باوجود بھی وہاں کے بچوں کو اردو کے تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے جو کافی مایوس کن کارکردگی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اردو/مسلم اساتذہ کے مسائل کو جلد دور کرنے کے لئے اپنی سطح سے کوشش کریں تاکہ اساتذہ ذہنی تناؤ سے آزاد ہو کر درس و تدریس کا کام بخوبی انجام دے سکیںْ ساتھ ہی ساتھ اردو کے فروغ و تحفظ کے لئے اپنی سطح سے ہر ممکن کوشش کریں۔ ساجد اقبال نے کہا کہ نئے تعلیمی افسر سے ہم سبھی اساتذہ کو بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں۔ موصوف کے گفتگو کے مطابق سبھی امور سسٹم کے ساتھ ہی وقت ضرور انجام پذیر ہوگا جس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد ہی تمام مسائل کے حل ہونے کی ان سے امید جتائی ہے۔