تاثیر،۱۳ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
لندن،13اکتوبر:امریکہ کے بعد برطانیہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے دو جنگی بحری جہاز اور نگرانی کرنے والے طیارے بھیجنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیل کی حمایت اور علاقائی استحکام کو بڑھانے کے لیے رشی سونک کے دفتر نے جمعرات کو انکشاف کیا کہ لندن برٹش رائل نیوی کے دو بحری جہاز، ہیلی کاپٹر اور نگرانی کرنے والے طیارے مشرقی بحیرہ روم میں تعینات کئے جائیں گے۔رشی سونک کے ترجمان نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ برطانیہ حماس کے اچانک حملے کے بعد بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہ کر تشدد کے خاتمے کے لیے اسرائیل کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرنے اور تشدد کے خاتمے کے لیے متناسب اقدامات کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔اتوار کو رشی سونک نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک کال کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ برطانیہ اسرائیل کو ہر قسم کی مدد فراہم کرے گا۔