انوراگ ٹھاکر نے کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی مردوں اور خواتین کی اسکیٹنگ ٹیموں کو مبارکباد دی

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -02 OCT

نئی دہلی، 2 اکتوبر: مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے پیر کو ہانگژو میں جاری ایشیائی کھیلوں میں اسپیڈ اسکیٹنگ 3000 میٹر ریلے مقابلے میں کانسے کے تمغے جیتنے پر ہندوستانی مردوں اور خواتین کی اسکیٹنگ ٹیموں کو مبارکباد دی۔ہیرل سادھو، کارتیکا جگدیشورن اور آرتی کستوری راج کی ہندوستانی خواتین کی اسپیڈ اسکیٹنگ 3000 میٹر ریلے ٹیم نے پیر کو فائنل میں کانسے کا تمغہ جیتا۔چند منٹ بعد مردوں کی اسپیڈ اسکیٹنگ 3000 میٹر ریلے ٹیم نے بھی فائنل میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم میں آرین پال، آنند کمار، سدھانت اور وکرم شامل تھے۔انوراگ نے ایکس پر لکھا ’’رولر اسپورٹس میں کارتیکا جگدیشورن، ہیرل سادھو اور آرتی کستوری راج کو ان کی شاندار کارکردگی کے لئے دلی مبارکباد ،جنہیں انہیں ایشیائی کھیلوں میں خواتین اسپیڈ اسکیٹنگ 3000میٹر ریلے ریس میں کانسہ کا تمغہ دلایا، ان کی ناقابل یقین رفتار، غلطی سے پاک توازن اور شاندار ٹیم ورک کارکردگی نے اس متاثر کن حصولیابی کو جنم دیا۔ ہر قدم نے ان کی لگن اور عزم کا مظاہرہ کیا، جس سے ملک فخر سے جھوم اٹھا۔ ہماری خواتین اسکیٹرز کی ایک شاندار کوشش!!‘‘
واضح ہو کہ ہندوستان 4:34.861 منٹ کے وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہا۔ سونے کا تمغہ چینی تائپے (4:19.447 منٹ) اور چاندی کا تمغہ جنوبی کوریا (4:21.146 منٹ) کے حصے میں آیا۔
بعد میں، مردوں کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے، وزیر کھیل نے دوبارہ ٹویٹ کیا، ’’اسپیڈ اسکیٹنگ میں بیک ٹو بیک میڈل،مردوں کی اسپیڈ اسکیٹنگ 3000میٹر ریلے ریس میں ان کی شاندار کاکردگی کے لئے آنند کمار ویلکمار، وکرم راجندر انگلے اور سدھانت راہل کامبلے کو بہت بہت مبارکباد۔ ایشیائی کھیلوں میں انہوں نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا، ان کی قابل ذکر کوشش اور بے عیب رفتار نے اسپیڈ اسکیٹنگ کے میدان میں ہندوستانی ایتھلیٹوں کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ قوم کو اس کامیابی پر بے حد فخر ہے، اور ہم نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اسے جاری رکھیں۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔‘‘
ہندوستانیوں نے 4:10.128 منٹ کا وقت کیا۔سرفہرست انعام چائنیز تائپے (4:05.692 منٹ) نے جیتا جبکہ چاندی کا تمغہ جنوبی کوریا (4:05.702 منٹ) نے جیتا۔
اب ہندوستان کے پاس اسکیٹنگ میں کل دو تمغے ہیں۔
ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد اب 55 ہے، جس میں 13 سونے، 21 چاندی اور 21 کانسy کے تمغے شامل ہیں۔ رولر aسکیٹنگ مقابلے 30 ستمبر کو شروع ہوئے اور 7 اکتوبر کو ختم ہوں گے۔