تاثیر،۵ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن
پٹنہ، 5 اکتوبر:بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے انڈیا اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد تین بنیادوں پر قائم ہے۔ پہلا اقربا پروری، دوسرا بد عنوانی اور تیسرا خوشامد۔ وہ جمعرات کے روز پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں کیلاش پتی مشرا کے 100ویں یوم پیدائش پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ 31 منٹ کی کل تقریر میں انہوں نے کہا کہ لالو، رابڑی، تیجسوی اور میسا بھارتی بہار میں ایک ہی خاندان سے ہیں۔ یہ باپ بیٹا ماں بیٹی بہت بدعنوان ہیں۔ ابھی کل ہی وہ ضمانت حاصل کر کے یہاں ا?ئے ہیں۔ حکومت بہار لوٹ مار، بدعنوانی اور خوشامد میں مصروف ہے۔ ان لوگوں بھائی کو بھائی سے لڑانے کا شوق ہے۔ نڈا نے کہا کہ اب ایسی حکومتوں کو الوداع کہنے کا وقت ا?گیا ہے اور بی جے پی کو لانے کا وقت آگیا ہے۔ یہ بھی کہا کہ آنے والے بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کسی کے کندھے پر بیٹھے بغیر الیکشن لڑے گی اور ریاست میں حکومت بنائے گی۔ بہار بی جے پی اب کسی کو اپنے کندھوں پر نہیں بیٹھائے گی۔ انہوں نے انڈیا اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو شمار کیا اور کہا کہ یہ خاندانی جماعتیں ہیں۔ پہلے وہ علاقائی پارٹیاں بنتی ہیں اور پھر خاندانی پارٹیاں بن جاتی ہیں، لیکن ہندوستان کی جمہوریت خاندان پرستی کی کبھی حمایت نہیں کرے گی۔ نظریے کی حمایت کریں گے۔ اس لیے خاندانی اور علاقائی پارٹیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ نڈا نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی نے دربھنگہ میں ایمس دیا۔ میں وزیر صحت تھا۔ نتیش سے زمین مانگ کر تھک گئے۔ آج بھی اس کے پیسے رکھے ہوئے ہیں۔ جیسے ہی زمین ملے گی کام ہونا شروع ہو جائے گا۔ نڈا نے او بی سی معاملے پر انڈیا اتحاد کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ او بی سی کو ا?ئینی درجہ دینے کا کام نریندر مودی نے کیا۔ مرکزی منصوبوں سے او بی سی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی میں او بی سی ممبران اسمبلی کانگریس سے زیادہ ہیں۔ 27 او بی سی وزیر، 85 او بی سی ایم پی اور 1000 سے زیادہ او بی سی ایم ایل اے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جمعرات کے روز پٹنہ پہنچے۔

