’انڈیا‘ کے بجائے’بھارت‘ لکھیں، NCERT کمیٹی نے اسکول کی تمام کتابوں میں تبدیلی کی سفارش کی

تاثیر،۲۵  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،25؍اکتوبر:نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کی کمیٹی کے چیئرمین سی آئی اساک نے بدھ کو تمام اسکولوں کی نصابی کتابوں میں لفظ’انڈیا‘ کو ہٹا کر ’بھارت‘ لکھنے کی سفارش کی ہے۔ اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین سی آئی اسحاق نے کہا، ‘ہم چاہتے ہیں کہ اسکول کے بچے ’قدیم تاریخ‘ کے بجائے’کلاسیکی تاریخ‘ پڑھیں، اسی لیے اس تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے۔