اڈیشہ میں کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کر رانچی میں چھپے دو ملزم گرفتار

تاثیر،۱۷  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 17 اکتوبر: اڈیشہ پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے پیر کی رات یہاں اڈیشہ میں کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کے دو ملزمین کو گرفتار کیاہے۔ یہ گرفتاریاں مقامی پولیس کے تعاون سے کی گئیں۔ رانچی کے ایس ایس پی چندن کمار سنہا نے اس کی تصدیق کی ہے۔رانچی کے پدانگ پولیس اسٹیشن کے انچارج وویک کمار نے بتایا کہ امر دانش اور پیوش کمار عرف نشانت کو اڈیشہ سے آئے اقتصادی جرائم ونگ کے افسران اور سپاہیوں کے ساتھ علاقے کے بمل شیام وہار اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ دونوں اصل میں بہار کے بھاگلپور ضلع کے رہنے والے ہیں۔ اس وقت یہ دونوں رانچی میں چھپے ہوئے تھے۔ ان دونوں کے خلاف اڈیشہ کے اقتصادی جرائم ونگ پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ (نمبر-21/22) درج کیا گیا تھا۔
رانچی کے ایس ایس پی چندن کمار سنہا کا کہنا ہے کہ ڈیشہ پولیس ان دونوں کو آج عدالت میں پیش کرے گی اور ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے گی۔ اس کے بعد دونوں کو بھونیشور لے جایا جائے گا۔