TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -01 OCT
نئی دہلی،یکم اکتوبر: ایشین گیمز 2023 میں اتوار کا دن ہندوستان کے لیے اچھا رہا۔ ٹیم انڈیا نے ایک گولڈ اور دو سلور میڈل جیت لئے ۔ ہندوستان نے شوٹنگ میں سونے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ہندوستان کی راجیشوری کمار، منیشا کیر اور پریتی راجک نے خواتین کے ٹیم ایونٹ ٹریپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ راجیشوری کی طرح ان کے والد رندھیر سنگھ بھی شوٹر رہ چکے ہیں اور انہوں نے کبھی ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔
راجیشوری، منیشا اور پریتی نے خواتین کے ٹیم ایونٹ ٹریپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ہندوستان کھلاڑیوں کو اس ایونٹ میں سونے کی امید تھی، تاہم انہیں چاندی پر اہی اکتفا کرنا پڑا۔ ٹیم انڈیا نے اتوار کو شوٹنگ میں طلائی تمغہ جیتا۔ کی چنائی، پرتھوی راج ٹونڈائمن اور زوراور سنگھ نے مردوں کے ٹیم ٹریپ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور طلائی تمغہ جیتا۔
خیال رہے کہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے ایشیائی کھیلوں میں اب تک کل 41 تمغے حاصل کیے ہیں، جن میں 11 گولڈ، 16 سلور اور 14 برانز میڈل شامل ہیں۔ ٹیم انڈیا فی الحال تمغوں کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔ چین اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ چین نے اب تک 222 تمغے جیتے ہیں، جن میں 116 طلائی اور 70 چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔ کوریا نے 30 طلائی، 32 چاندی اور 56 کانسی کے تمغے کل (118 تمغے) جیتے ہیں۔

