ایشین گیمز میں بھارت نے سنچری مکمل کی

تاثیر،۷  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

ہانگڑو، 7 اکتوبر: ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ا?ج تمغوں کی سنچری مکمل کر کے پرچم بلند کیا۔ ہندوستانی خواتین کبڈی ٹیم نے ہفتہ کو یہاں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا۔ ٹیم نے چائنیز تائپے کے خلاف 25-26 سے کامیابی حاصل کی۔ مرد کبڈی فائنل میں ا?ج دوپہر 12:30 بجے ہندوستان اور اسلامی جمہوریہ ایران ا?منے سامنے ہوں گے۔ ہندوستان اس وقت کل 100 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ایشین گیمز کا آج 14 واں دن ہے۔ ہندوستان نے گزشتہ 13 دنوں میں کل 95 تمغے جیتے ہیں۔ یہ ایشین گیمز میں ہندوستان کی بہترین کارکردگی ہے۔ ہندوستان کو پہلے دن پانچ، دوسرے دن چھ، تیسرے دن تین، چوتھے دن آٹھ، پانچویں دن تین، چھٹے دن آٹھ، ساتویں دن پانچ، آٹھویں دن پندرہ، نویں دن سات، دسویں دن نو، گیارہویں دن بارہ، بارہویں دن پانچ اورتیرہویں دن نو تمغے جیتے۔ ا?ج ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 100 کو عبور کرنا یقینی ہے۔ ہندوستان کے پاس اس وقت سونے کے 25، چاندی کے 35 اور کانسے کے 40 تمغے ہیں۔