تاثیر،۳ اکتوبر:- ایس -ایم-حسن
ہانگڑو، 3 اکتوبر: ہندوستانی باکسر لولینا بورگوہین نے منگل کو ایشین گیمس کے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کی بائسن مانیکون کو 0-5 سے شکست دے کر 75 کلوگرام زمرے کے فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ لولینا خواتین کے 75 کلوگرام باکسنگ کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کی سویون سیونگ کو شکست دے کر پہنچی تھیں۔اس جیت کے ساتھ ہی لولینا اب نکھت زرین، پریتی اور پروین ہڈا کے بعد پیرس اولمپکس کے لیے اولمپک کوٹہ حاصل کرنے والی چوتھی ہندوستانی باکسر بن گئی ہیں۔
دریں اثنا، ہندوستانی باکسر پریتی پوار کو منگل کو سیمی فائنل میں 54 کلوگرام وزن کے زمرے میں چین کی یوآن چانگ کے خلاف سخت مقابلے میں شکست کے بعد کانسہ کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ یوآن چانگ نے یہ میچ 0-5 سے جیت لیا۔چانگ شروع سے ہی پریتی پر حاوی تھی۔ وہ اپنے گھونسوں سے تیز تھی جبکہ پریتی نے وقت لیا۔ پریتی نے کچھ ٹھوس اسٹرائیک کی لیکن چانگ تیز تھی اور بہتر مکے لگائے۔