تاثیر،۵ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن
ہانگڑو، 5 اکتوبر: ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ایچ ایس پرنائے جمعرات کو ایشین گیمس میں مردوں کے سنگل زمرے کے سیمی فائنل میں داخل ہو گئے ہیں۔پرنائے نے 78 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ملائیشیا کے زی جیا لی کے خلاف 1-2 (16-21، 23-21، 21-23) سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے سیٹ میں ہندوستانی کھلاڑی نے 16-21 سے کامیابی حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں ملائیشین کھلاڑی نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے 21-23 سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم، پرنائے نے اپنی مستقل مزاجی کو برقرار رکھا اور تیسرا سیٹ 20-22 سے جیت کر سیمی فائنل میں داخلہ لیا۔پرنائے جمعہ کو سیمی فائنل میں انڈونیشیا کے اینتھونی گنٹنگ اور چین کے لی شی فینگ کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے مقابلہ کریں گے۔اس سے قبل پی وی سندھو جمعرات کو کوارٹر فائنل میں ہارنے کے بعد ایشین گیمس سے باہر ہو گئی تھیں۔ خواتین کے بیڈمنٹن سنگل کوارٹر فائنل میں پی وی سندھو کو چین کی ہی بِنگ زاؤ نے 16-21، 12-21 سے شکست دی۔ یہ میچ 47 منٹ تک جاری رہا۔

