ایمس کے تعمیر کو لیکر چل رہے بی جے پی کے دھرنے میں اسٹیج ٹوٹا بال بال بچے لیڈران

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -02 OCT

 سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی) سوبھن ایکمی بائی پاس سڑک واقع ایمس کی تعمیر کو لیکر سوموار کو بی جے پی کی جانب سے چل رہے دھرنا کے دوران اسٹیج ٹوٹ گیا اسٹیج ٹوٹتے ہی افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا سبھی لیڈران موقع سے بھگانے لگے اسٹیج پر بیٹھے مدھوبنی کے ایمپی اشوک یادو ،دربھنگہ نگر ایم ایل اے سنجے سراوگی و دیگر لیڈران کو چوٹ آئی بتایا جاتا ہے کہ ایم پی گوپال جی ٹھاکر میڈیا سے خطاب کر رہے تھے اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا حالہ کے سبھی بال بال بچ گئے بتاتے چلیں کہ ایمس کے تعمیر کو لیکر طویل عرصے سے سیاست کا بازار گرم ہے بہار حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان ان بن چل رہی ہے جسکی وجہ  ایمس کا تعمیر نہیں ہو سکا ریاستی حکومت مرکزی حکومت کو بد نام کر رہی مرکزی حکومت ریاستی حکومت کو بد نام کر رہی ہے  جسکے سبب ابھی تک ایمس کا تعمیر نہیں ہو سکا  اسی کو لیکر عظیم اتحاد کی جانب سے بھی مظاہرہ اور بی جے پی کی جانب سے بھی مظاہرہ کیا جا رہا ہے