تاثیر،۲۸ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
جبل پور، 28 اکتوبر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو جبل پور پہنچے۔ رات 10 بجے دمنا ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے مال گودام چوک واقع شہید شنکر شاہ اور رگھوناتھ شاہ کے مجسموں پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس کے بعد وہ بی جے پی کے ڈویڑنل افسروں کی میٹنگ لینے رانیتل میں ڈویژنل دفتر پہنچے۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نیآنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے مہا کوشل کی 38 سیٹوں کے لیے پارٹی کے تمام عہدیداروں کو اپنی رہنمائی دی۔ اس موقع پر امت شاہ نے موجود تمام کارکنوں سیآئندہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کو زبردست جیت دلانے کا عہد بھی کرایا۔ بی جے پی کی ڈویڑنل میٹنگ میں تقریباً 215 عہدیداروں کو بلایا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں جبل پور ضلع کیآٹھ اسمبلی امیدواروں سمیت ڈویڑن سے بی جے پی کے کسی امیدوار کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔
اس میٹنگ میں ریاستی صدر وشنو دت شرما، مدھیہ پردیش کے الیکشن انچارج بھوپیندر یادو، مرکزی وزیر اشونی وشنو، مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل، مرکزی وزیر فگن سنگھ کلستے، تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیتا نند شرما، تمام ضلع صدور، کوا?رڈینیٹر،انچارجز، اور مقامی کنوینر موجود تھے۔ مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل، بی جے پی کے ریاستی صدر بی ڈی شرما، مرکزی وزیر فگن سنگھ کلستے، رکن پارلیمنٹ راکیش سنگھ، ضلع صدر پربھات ساہو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو دمنا ہوائی اڈے پر استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔
سننے میںآرہا ہے کہ جبل پور نارتھ سینٹرل سے ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض دھیرج پٹیریا کو امت شاہ نے فون کرکے بلایا۔ جہاں کافی دیر تک بند کمرے میں بات چیت ہوئی۔ امت شاہ کے سمجھانے کے بعد دھیرج پٹیریا نے آزاد حیثیت سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

