ای ڈی کے افسر بن کر گھر گھسے چورتین کروڑ 40لاکھ کیش لیکر فرار

تاثیر،۱۵  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،15اکتوبر: دہلی میں ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ بابا ہری داس نگر علاقہ میں ہفتہ کی ڈکیتی کی ایک بڑی واردات کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھ بدمعاش ای ڈی کے افسر کے روپ میں ہتھیاروں کے ساتھ گھر میں داخل ہوئے۔ اس کے بعد وہ گھر سے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہوگئے۔اس ڈکیتی کے بعد مجرم گھر سے فرار ہونے کے بعد متاثرہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد دہلی پولس کی پی سی آر وین نے نریلا میں دھرنا دے کر ایک کار کو پکڑ کر تقریباً 50 لاکھ روپے برآمد کئے۔پولیس نے اس معاملے میں کچھ ملزمین کو گرفتار کیا ہے، فی الحال معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔