بلاک کو آرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کئی امور پر تبادلہ خیال

تاثیر،۱۲  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) سنگھواڑہ بلاک آفس واقع بی ڈی او آفس میں جمعرات کو بلاک کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا میٹنگ کی صدارت بلاک لیول کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبر سکریٹری کم بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر امریندر کمار پنڈت نے کی میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کس طرح حکومت کے زیر اہتمام اسکیموں کو زمین پر لاگو کیا جائے۔ بی ڈی او نے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سرکاری منصبوں کو آخری سطح تک عوام تک پہنچانے کا کا کریں اس دوران بلاک سطح کے افسران سے ان کے محکمہ کے تحت چلنے والی اسکیموں کے بارے میں جانکاری لی گئی بی ڈی او نے کہا کہ راشن کارڈ کے انکم سرٹیفکیٹ میں خاندانی آمدنی سے زیادہ ظاہر ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں  اس سلسلے میں انہوں نے سی او کی جگہ میٹنگ میں موجود ریونیو ملازم رادھے شیام چودھری کو ضروری ہدایات دیں اس سلسلے میں ایم او آکانکشا  کماری نے کہا کہ 1 لاکھ 20 ہزار روپے سے زیادہ کی آمدنی والے سرٹیفکیٹ کے ساتھ درخواست دینے والے مستفیدین کی درخواستیں منسوخ کر دی جاتی ہیں بلاک شماریات افسر ونود کمار نے سی ایچ سی انچارج  ڈاکٹر حنا خورشید کو بتایا کہ سی ایچ سی کے ڈیٹا آپریٹر راجیو کمار کی طرف سے جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ بنانے کی اطلاع ملی ہے۔  شکایات موصول ہوئی ہیں کہ اسپتال کے بدلے وہ میونسپل کارپوریشن کی جعلی مہر اور جعلی دستخط کا استعمال کرتے ہوئے مستحقین کو پیدائشی سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں جس پر ایم او آئی سی نے جواب دیا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ڈیٹا آپریٹر نے خود جعلی برتھ سرٹیفکیٹ بنایا ہے ثبوت ملنے پر کارروائی کی جائے گی وہیں بی پی آر او مدھو کان پرساد نے بی ڈی او کو پنچایتوں میں ویسٹ مینجمنٹ یونٹس کی تعمیر کی پیش رفت رپورٹ سے آگاہ کیا بی ڈی او نے ڈبلیو پی یو کے تحت تعمیراتی کام میں زمین بھرنے کے کام کی سست رفتار پر ناراضگی ظاہر کی  بلاک ہارٹیکلچر  آفیسر سنجیو کمار نے بھراٹھی  پنچایت میں کسانوں کی طرف سے پھل دار آم کے پودے لگانے کے بارے میں جانکاری دی۔  بی ڈی او نے بتایا کہ 14 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے سے رام پورہ کے ایم بی ڈی انٹر کالج کیمپس میں بلاک سطح کا عوامی سمواد  پروگرام منعقد کیا جائے گا۔  مذکورہ پروگرام میں محکمہ کے تمام افسران اور اہلکار اپنے محکمہ سے متعلق کام کی فہرست کو اپ ڈیٹ کر لیں  تاکہ عوامی مکالمے میں حصہ لینے والے عہدیداروں اور گاؤں والوں کو اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی جاسکے اس موقع پر بی ای او نکول پرساد، بلاک ویلفیئر آفیسر رام ناتھ رام سمیت کئی عہدیدار موجود تھے