تاثیر،۲۰ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ ’ بگ باس ‘ کا 17 واں سیزن گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا۔ اس میں حصہ لینے والی مدمقابل منارا چوپڑا اور پرینکا کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اداکارہ نے منارا کے لیے پوسٹ شیئر کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پرینکا نے اپنی بہن کو مبارکباد دینے کے لیے ایک خاص پوسٹ شیئر کیا ہے۔ دیسی گرل نے منارا کو ویش کرتے ہوئے پرانی یادیں تیز کرتے ہوئے سال 2000 کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں پرینکا کے سر پر مس ورلڈ کا خوبصورت تاج نظر آرہا ہے۔ اداکارہ نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ، ’’ گڈ لک چھوٹا۔ ‘‘
منارا چوپڑا 25 مئی 1991 کو پیدا ہوئیں۔ پیار سے سب لوگ اسے باربی بلاتے ہیں۔منارا کو دیسی لڑکی کی کزن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ منارا نے کئی تیلگو فلموں میں کام کیا ہے۔ فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے سے پہلے منارا فیشن ڈیزائنر کے طور پر کام کرتی تھیں۔ اب حال ہی میں انہوں نے ‘ بگ باس ‘ کے 17ویں سیزن میں حصہ لیا ہے۔

