تاثیر،۱۹ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 19 اکتوبر:۔ بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے بہار بی جے پی میں گرو پ بندی کا بڑا دعویٰ کیا ہے۔ تیجسوی نے بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی بی جے پی میں کئی گروپ ہیں۔ سب ا?پس میں لڑ رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے سمراٹ چودھری، وجے سنہا اور سشیل مودی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ریاست میں پارٹی کا لیڈر کون ہوگا اس کو لے کر ا?پس میں تناو? ہے۔
زرعی روڈ میپ کے بارے میں تیجسوی یادو نے کہا کہ ہر زرعی روڈ میپ میں ایک ایکشن پلان اور بجٹ ہوتا ہے اور ہر کوئی جانتا ہے کہ بہار میں پیداوار کتنی بڑھی ہے، چاہے وہ چاول، سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار ہو۔ بی جے پی کا مقصد صرف عوام میں کنفیوڑن پھیلانا ہے۔ یہ لوگ اسی میں لگے ہوئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی تیجسوی یادو نے ویشالی میں بدمعاشوں کی فائرنگ کے معاملے پر بھی بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔ ویشالی میں انتظامیہ نے جو کچھ بھی کیا ہے ، ہمارے مطابق وہ درست ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ اگر پولیس نے کوئی کارروائی کی ہے تو اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، اگر کسی پارٹی کے لوگ اس پر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو ہمارا ماننا ہے کہ یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے۔