تاثیر،۱۹ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،19اکتوبر: بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کے لیے 257 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 256 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تنجید حسن نے 43 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ جبکہ لٹن داس نے 82 گیندوں پر 66 رنز بنائے۔ مشفق الرحیم نے 46 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمود اللہ نے 36 گیندوں پر 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ، محمد سراج اور رویندرا جدیجا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ شاردول ٹھاکر اور کل دیپ یادو کو ایک ایک کامیابی ملی۔ٹاس جیت کر بیٹنگ کے لیے آنے کے بعد بنگلہ دیش کا آغاز شاندار رہا۔ بنگلہ دیش کے اوپنرز تنجید حسن اور لٹن داس نے پہلی وکٹ کے لیے 14.4 اوورز میں 93 رنز جوڑے۔ لیکن اس کے بعد بنگلہ دیشی بلے باز مسلسل آؤٹ ہوتے رہے۔ بنگلہ دیش کے 4 کھلاڑی 137 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو چھٹا جھٹکا 179 رنز کے سکور پر لگا۔ اچھے آغاز کے بعد بنگلہ دیشی بلے باز پویلین لوٹتے رہے۔ جس کی وجہ سے بنگلہ دیشی ٹیم صرف 256 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ دراصل ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ بنگلہ دیشی ٹیم 300 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن بھارتی گیند بازوں نے شاندار واپسی کی۔وہیں ہاردک پانڈیا کی چوٹ نے ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ ہاردک پانڈیا ہندوستان کی جانب سے نواں اوور کرنے آئے لیکن وہ صرف 3 گیندیں کرنے کے بعد زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد ہاردک پانڈیا کو میدان چھوڑنا پڑا۔ ہاردک پانڈیا بیٹنگ کے لیے نہیں آئیں گے۔ تاہم ہاردک پانڈیا کی چوٹ کو ٹیم انڈیا کے لیے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔اس وقت ہندستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ لیکن اگر ٹیم انڈیا بنگلہ دیش کو ہرانے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ 4 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ بھارت کے 3 میچوں کے بعد 6 پوائنٹس ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کے 3 میچوں میں 2 پوائنٹس ہیں۔تادم ِ تحریرہندوستان نے ایک وکٹ کھوکر 115رن بنانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ روہت شرمانے شاندار 48رن بنائے ، جس میں 7چوکے اور 2فلک بوس چھکے لگائے ہیں۔

