بین الاقوامی فرانسیسی خاتون کو درگا پوجا کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر شامل کیا گیا

تاثیر،۱۲  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 12 اکتوبر (تاثیر بیورو) “دی گریٹسٹ شو آن ارتھ” جی ایس او ای نے نہایت فخر کے ساتھ اپنا نیا لوگو متعارف کرایا، جس میں فرانسیسی لیڈی ایلس بونافی کو درگا پوجا برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر آج 12 اکتوبر کو بوس نیلوئے میں پیش کیا گیا۔ اس عظیم الشان تقریب کی نقاب کشائی معروف اداکار شانتی لال مکھرجی اور جی ایس او ای کے بانی بودھی ستوا بنرجی جیسی ممتاز شخصیات کی موجودگی میں ہوئی۔ یہ سنگ میل اقدام درگا پوجا کی عالمی پہچان کو بلند کرنے اور غیر ملکی “ثقافت کے متلاشیوں” کو کولکتہ میں مدعو کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ انہیں فن اور ثقافت کی دنیا کی سب سے بڑی تقریبات میں اپنے آپ کو غرق کرنے کا منفرد موقع فراہم کیا ہے، جبکہ فیسٹیول کی باوقار یونیسکو کے ورثے کی حیثیت پر زور دیتا ہے۔ درگا پوجا، جو مغربی بنگال کی ثقافتی وراثت کی ایک علامت کے طور پر کام کرتی ہے۔ جی ایس او ای کا مشن غیر ملکی زائرین کو ثقافتی طور پر افزودہ اور پریشانی سے پاک سفر کے تجربات فراہم کرنا ہے۔ اس سال، جی ایس او ای جرمنی، انگلینڈ اور فرانس سے زائرین کو کولکتہ لا رہا ہے، جو شہر کی درگا پوجا کی تقریبات کی نمائش میں شامل ہوں گے۔ متذکرہ بالا تنظیم کا کا کل بجٹ 50 لاکھ تک مختص کیا گیا ہے۔ یہ جی ایس او ای کے دستکاروں، مجسمہ سازوں، اور مصوروں کی انتھک کوششوں نے بین الاقوامی سطح پر مشہور بنانے کے لئے پہل کی ہے۔ اس موقع پر بودھی ستوا بنرجی، بانی، جی ایس او ای نے پرمسرت لہجے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہم پوجا کمیٹیوں اور اپنے عالمی زائرین کے پرجوش ردعمل کو دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔ ان ایوارڈز کے ذریعے، جی ایس او ای نہ صرف درگا پوجا کو قومی اور عالمی نقشے پر لانے کی کوشش کرتا ہے بلکہ کاریگروں کی محنت کو تسلیم کرنے اور ان کی فلاح و بہبود میں حصہ ڈالنے کے لئے اہم پیش رفت ہوگی۔