تاثیر،۲۶ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
جے پور،26؍اکتوبر: سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے راجستھان میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کانگریس لیڈروں کو نہیں ڈرا سکتی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ریاستی کانگریس کے تمام رہنما اور کارکن یکجہتی کے ساتھ ساتھ کھڑے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ای ڈی نے جمعرات کو کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ دوتاسارا اور مہوا اسمبلی سیٹ سے پارٹی کے امیدوار اوم پرکاش ہوڈلا کے مبینہ امتحانی پیپر لیک معاملے میں منی لانڈرنگ کی جانچ کے سلسلے میں چھاپہ مارا تھا۔ اس کے علاوہ ایک اور معاملے میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھو گہلوت کو سمن بھیجا گیا ہے۔پائلٹ نے ‘X’ پر لکھا، “میں راجستھان کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ دوتاسارا کے گھر پر ای ڈی کے چھاپے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ ای ڈی نے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھو گہلوت کو بھی سمن دیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا، ”بی جے پی اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کانگریس لیڈروں کو نہیں ڈرا سکتی۔ ریاستی کانگریس کے تمام رہنما اور کارکن یکجہتی کے ساتھ ساتھ کھڑے ہیں۔میں راجستھان کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ دوتاسارا پر ای ڈی کے چھاپے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھو گہلوت کو بھی ای ڈی کا سمن دیا گیا ہے۔پائلٹ کے مطابق، اس طرح کی کارروائی سے بی جے پی کی گھبراہٹ صاف نظر آرہی ہے، کیونکہ عوام نے آئندہ انتخابات میں راجستھان میں کانگریس کی حکومت کو واپس لانے کا ذہن بنا لیا ہے۔ اسی وقت، ای ڈی کی کارروائی کے بعد، گووند سنگھ دوتاسرا نے بھی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ ‘X’ پر لکھا، “ستیامیو جیتے۔ساتھ ہی پریس کانفرنس کے ذریعے ای ڈی کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سی ایم گہلوت نے کہا کہ کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ دوتاسارا کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس دوران مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کی ساکھ پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے دہشت پیدا کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی اداروں کی ساکھ اب نہیں رہی۔

