تاثیر،۱۶ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
لکھنو،16اکتوبر: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قومی صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کو ریاست کی بی جیپی حکومت پر تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں ریاست کا نظم ونسق خستہ ہے۔خواتین و بچیوں کے ساتھ مجرمانہ واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔تمام اعداد میں اترپردیش خواتین کے خلاف مجرمانہ معاملوں میں سب سے اوپر ہے لیکن حکومت زمینی سچائی نا جاننے اور نا ماننے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی جھوٹے اعداد سے اپنی پیٹھ تھپتھپا رہے ہیں۔ ہر دن ریاست میں خواتین اور بچیوں کے ساتھ عصمت دری، قتل اور اجتماعی عصمت دری کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ مین پوری میں اسکوٹی سے جارہی خاتون پر چاقو سے حملہ ہوا۔ بی جے پی حکومت ریاست میں جرائم کو روک پانے میں ناکام ہے۔ بی جے پی کا نظم ونسق پر زیرو ٹالیرنس کا دعوی جوھٹا اور کوری لفاظی ہے۔بی جیپی حکومت میں پولیس انتظامیہ نظم ونسق ٹھیک کرنے کے بجائے مخالفین کو جھوٹ معاملات میں پھنسانے اور بدعنوانی میں ملوث ہے۔پولیس بی جے پی لیڈروں کے اشارے پر کام کررہی ہے۔ عوام الناس اور غریبوں کو انصاف نہیں مل رہا ہے۔ عوام بی جے پی کی خراب حکمرانی سے عاجز آچکے ہیں۔ ریاست کی عوام بی جے پی حکومت سے بری طرح سے پریشان ہیں۔