تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے ایمپلائز ہیلتھ کیئر ٹرسٹ کا قیام

تاثیر،۹  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

حیدرآباد _ 9 اکتوبر ( ایجنسی) تلنگانہ حکومت نے ریاست کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے ایمپلائز ہیلت کیئر ٹرسٹ قائم کیا ہے۔چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے نئی ایمپلائز ہیلتھ اسکیم پر عمل آوری کی منظوری دی ہے ۔ اس سے ملازمین، پنشنرز کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے افراد کو بھی فائدہ ہوگا۔ اس اسکیم کے انتظام کے لیے حکومت کے چیف سکریٹری کی سربراہی میں ایک بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔