تلوتھو ہائیر سیکنڈری اسکول میں ضلع کلکٹر نے کیا آریہ بھٹ خلائی لیبارٹری کا افتتاح

تاثیر،۱۴  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آریہ بھٹ خلائی لیبارٹری کا افتتاح ضلع کلکٹر روہتاس نے تلوتھو بلاک کے ہائیر سیکنڈری اسکول تلوتھ میں کیا ۔ اس طرح کی پہلی خلائی تعلیم کی لیبارٹری بہار کے ایک سرکاری اسکول میں بنائی گئی تھی ۔ اس خلائی لیبارٹری میں طلباء کو ابتدائی عمر سے ہی سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف مضامین جیسے راکٹ، سیٹلائٹ، ڈرون، روبوٹکس، ہوائی جہاز اور فلکیات کی تربیت دی جائیگی، یہ لیبارٹری ضلع انتظامیہ روہتاس، انڈین اسپیس ریسرچ اور اتر پردیش میں قائم اسٹارٹ اپ ویومیکا اسپیس نے قائم کی ہے ۔ لیبارٹری میں کل 100 سے زیادہ چھوٹے اور بڑے آلات نصب کئے گئے ہیں، جن میں ٹیلی سکوپ، چندریان اور منگلیان سیٹلائٹ، اسرو راکٹ، روبوٹس، تھری ڈی پرنٹر اور مختلف قسم کے ڈرون اہم ہیں ۔ لیب کے افتتاح کے بعد خلائی لیبارٹری کے طلباء اپنے اساتذہ کے ساتھ آن لائن کلاسز کی مدد سے اسرو اور ناسا کے سائنسدانوں سے رابطہ کرینگے اور خلائی مضامین کے بارے میں علم حاصل کرینگے ۔ ضلع انتظامیہ کا یہ کام یقینی طور پر بہار کے ہر بچے کو سائنسدان بننے کی ترغیب دیگا ۔ ضلع کلکٹر نے خوشی کا اظہار کر کہا کہ اس قسم کی نئی ٹیکنالوجی کی تربیت ضلع کے سرکاری اسکولوں میں طلباء کو فراہم کی جائیگی ۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ماضی میں بھی بہار میں فلکیات کے میدان میں کئی بہترین کام ہوئے ہیں، اپنے بچوں کو اس قسم کی نئی ٹیکنالوجی سے متعارف کرانا ہمارے لئے فخر کی بات ہے ۔ روہتاس ضلع کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی بہتر بنانا ہے اس مقصد کے لئے ترقیاتی کمشنر نے اس لیبارٹری کے قیام میں بہترین رہنمائی کی ۔ اس دوران ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر، ضلع اور ڈویژنل افسر، میونسپل کمشنر سہسرام​​اور دیگر افسران موجود تھے ۔