TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -01 OCT
وژن 2026 ، الشفا ہاسپٹل ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، والینٹیرس آف چینج سمیت درجنوں سماجی تنظیموں کی پہل
نئی دہلی : (پریس ریلیز) وزیراعظم نریندر مودی کے ‘ایک گھنٹہ شرم دان’ مہم کے تحت جامعہ نگر میں صفائی بیداری مہم منائی گئی جس میں جامعہ نگر کی معتبراین جی جی اوزنے شرکت کی ۔
لوگ صبح ساڑھے 9 بجے الشفا ہاسپٹل کے قریب جمع ہوئے اور صفائی مہم میں حصہ لیا ۔ اس صٖفائی مہم میں سرگرم حصہ داری نبھایا ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے نے ادا کی فاونڈیشن کی جانب سے جے سی بی مشین کا نظم کیا گیا تھا ملبہ دور پھینکنے کے لیے ٹرالی کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔
اس موقع پرجامعہ کے سوشل ورک ڈپارٹمینٹ کی پوری ٹیم موجود رہی ، الشفا ہاسپٹل کا عملہ بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا،والینٹیرس آف چینج کے کارکنا ن بھی اس مہم کی کامیابی میں پیش پیش رہے ۔ ان کے علاوہ آر ڈبلیو اے ابوالفضل و دیگرسوشل آرگنائزیشن بھی ساتھ آئے اور جامعہ نگر کو صاٖف ستھرا رکھنے کا عہد کیا ۔
میڈیکل سروس سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق نے کہا “صفائی ہماری زندگی کا اہم حصہ ہے اپنے جسم ،گھر اور محلے سے لیکر ماحولیات تک کی صفائی کا ہمیں خیال رکھنا ہوگا ۔ ہم جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے ایسے بہت سے پروگرام چلاتے رہے ہیں یہ مہم بھی جامعہ کے تعاون سے کی گئی ہے ۔ ہر شہری اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کے آس پاس کسی بھی طرح کی گندگی نہ ہو”۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سوشل ورک ڈپارٹمینٹ کی صدر پروفیسر نیلم نے کہا ” ہمیں مقامی این جی اورالشفا ہاسپٹل کا بھر پور تعاون حاصل ہوا جس کی بدولت ہم اس مہم کو اس طرح کامیابی سے انجام دے سکے ،ہم آئندہ بھی اس طرح کے کمیونٹی اشتراک سے کام کرتے رہیں گے “۔
والینٹیرس آف چینج کے سینئر رکن ڈاکڑ ایم اے جوہر نے کہا ” ہم تب تک سماج میں صٖفائی کے تئیں بیداری مہم چلاتے رہیں گے جب تک لوگ اس کے لیے خود کھڑے نہیں ہوجاتے “۔
ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے ہیلتھ مینجر ڈاکٹرعارف ندوی نے کہا “جی ہاں یہ ایک روزہ صٖفائی مہم علامتی ضرور ہے لیکن اسے زمین پر اتارنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ فاونڈیشن نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے “۔
گریٹ انڈیا ویلفیرفاونڈیشن کے چیئرمین نوراللہ خان نے کہا ” آپ دل سے اس مہم کا حصہ بنیں گے تبھی یہ مہم کامیاب ہوگی ، ہم میں سے ہرفرد اپنی سماجی ذمہ کا احساس کرتے ہوئے اپنا رول ادا کرے ۔ مسائل کو کوسنے کے کچھ نہیں ہوگا بلکہ تاریکی میں اپنے حصے کی شمع روشن کرنا ہوگی۔