جموں کا قدیم رنبیریشور مندر کا ایک حصّہ بارش کی وجہ سے منہدم، جانی نقصان نہیں

تاثیر،۱۷  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

جموں، 17 اکتوبر: ضلع جموں کا ایک قدیم رنبیریشور مندر کا ایک حصہ تیز بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے بعد منہدم ہوگیا۔ اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دھرمارتھ ٹرسٹ کے سکریٹری اشوک کمار شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ جموں کا دو سو سال قدیم مندر ہے۔ آج صبح جاری بارش کے درمیان آسمانی بجلی گرنے سے مندر کا اگلا حصہ گر گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیزاسٹر ریلیف کے اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ اس واقعے نے جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کو شہر کے تمام مذہبی مقامات کا آڈٹ کرنے ہر مجبور کیا۔ یہ فیصلہ جے ایم سی کے میئر راجندر شرما نے لیا۔ شرما نے بتایا کہ عمارتوں کے طول و عرض کے استحکام کا مسئلہ ہمیشہ سامنے آتا ہے۔ ہم جموں کے تمام مذہبی مقامات کا آڈٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جے ایم سی کمشنر کو تمام مندروں، مساجد، گوردواروں، گرجا گھروں اور دیگر مذہبی مقامات کا آڈٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ رنبیریشور مندر نئے سیکرٹریٹ کے قریب شالیمار روڈ پر واقع ہے اور اسے مہاراجہ رنبیر سنگھ نے 1883 میں بنایا تھا۔